Chitral Times

Jan 16, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پریس کانفرنس میں کارکنا ن پر مبینہ الزام تراشی ، سابق ایم این اے عبد الاکبرچترالی کی پارٹی رکنیت معطل 

شیئر کریں:

پریس کانفرنس میں کارکنا ن پر مبینہ الزام تراشی ، سابق ایم این اے عبد الاکبرچترالی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جماعت اسلامی لویر چترال کے امیر مولانا جمشید احمد نے حکم عدولی کی پاداش میں سابق این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔ 12 فروری کو امیر ضلع کی دستخط سے جاری خط میں مولانا چترالی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ انہوں نے 10 فروری کو ایک پریس کانفرنس میں ارکان جماعت پر الزامعائد کرنے کے بارے وضاحت پیش کرنے کو کہا گیا تھا لیکن اس کا جواب دینے میں حسب عادت پہلو تہی کرتے ہوئے حکم عدولی کا مرتکب ٹھہرا جس پر ان کی رکنیت کو فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے۔اور مذید کاورائی کےلئے بالائی نظم کے پاس بھیج دیا جاتا ہے۔

 

chitraltimes ji abdul akbar chitrali ex mna suspension letter


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85264