Chitral Times

Mar 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرواک مستوج میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کی شرکت، مسائل کےحل کی یقین دہانی 

Posted on
شیئر کریں:

پرواک مستوج میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کی شرکت، مسائل کےحل کی یقین دہانی

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام کمیونٹی ماڈل سکول پرواک مستوج میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری زیر صدارت حسیب الرحمن خان خلیل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوئی۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال سمیت لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور کثیر تعداد میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

 

ڈی سی آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عمائدین علاقہ اور علاقے کے منتخب نمائندگان نے علاقے کو درپیش مختلف مسائل سے متعلق ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو اگاہ کئے۔ لوگوں کے مسائل اور شکایات کو بغور سنا گیا اور متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کی جبکہ بعض کے حل کے لئے یقین دہانی کی۔
کھلی کچہری میں موجود لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے فوری اور موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے لئے پر عزم ہے اور مستقبل میں بھی شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 

chitraltimes dc upper chitral khulle kachehre parwak 1

 

chitraltimes dc upper chitral khulle kachehre parwak 3

 

chitraltimes dc upper chitral khulle kachehre parwak 7

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99599