پرائمیری ٹیچرز کی اپگریڈیشن پر عمل درآمد ضرورکرینگے، سکولوں کو بند کرنا اور طلباء و طالبات کو واپس گھر بجھوانا بہت بڑا اور قابل سزا جرم ہے۔ وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی
پرائمیری ٹیچرز کی اپگریڈیشن پر عمل درآمد ضرورکرینگے، سکولوں کو بند کرنا اور طلباء و طالبات کو واپس گھر بجھوانا بہت بڑا اور قابل سزا جرم ہے۔ وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی
ٌٌپشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ ہم اپ گریڈیشن پر عمل درآمد ضرور کریں گے۔ کیونکہ یہ ہماری پارٹی کے منشور کے مطابق ھے اور اس پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ تاہم صوبے کی مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرائمری سکول ٹیچرز کی اپ گریڈیشن تاخیر کا شکار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ نے اپنا لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ اور محکمہ خزانہ کیساتھ اخراجات کے حوالے سے ہوم ورک مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں کو بند کرنا اور طلباء و طالبات کو واپس گھر بجھوانا بہت بڑا اور قابل سزا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کیساتھ آپ کے مسائل حل کررہی ہے۔ اور پاکستان تحریک انصاف نے 2013 سے تاحال ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ کو بھرتی کیا۔ اور اپ گریڈیشن دی۔ آپ لوگ اپنی ذمہ داری بطریقہ احسن ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی نمائندہ ایم این اے ارباب شیر علی خان کی سربراہی میں اپٹا خیبر پختونخوا کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس ملاقات میں سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مسعود احمد، سپیشل سیکرٹری قیصر عالم، اپٹا کے صوبائی صدر عزیزاللہ خان جنرل سیکرٹری معراج علی شاہ اشتیاق احمد اور رفاقت اللہ شریک تھے۔ اپٹا کے صوبائی صدر عزیزاللہ خان نے کہا ہم نے ہم ہمیشہ محکمہ تعلیم کے ساتھ تعلیمی ترقی میں شانہ بشانہ کردار ادا کیا ھے اور آئندہ بھی کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارباب شیر علی خان ایم این اے نے اپنے وعدے کے مطابق اپ گریڈیشن نوٹیفکیشن پر کام شروع کرنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے کہ میں نے اساتذہ دھرنا کے خاتمے میں کردار ادا کیا اور دھرنے کے شرکاء سے میں نے وعدہ کیا ھے کہ آپ نے اپ گریڈیشن کا مسلہ ایک ماہ کے اندر حل کیا جائیگا اس سلسلے میں آج سے کام شروع کیا۔
اجلاس میں وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے منظوری دی کہ سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مسعود احمد دو دنوں کے اندر وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو 17 جنوری 2023 کے کابینہ فیصلے پر عمل درآمد کے لئے سمری بیھج دیں گے اور وزیر اعلی صاحب سے درخواست کی جائیگی کہ اساتذہ اور بچوں کی وسیع تر مفاد میں سمری کی منظوری دیں۔وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے سمری کی منظوری میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اپٹا کی صدر عزیز اللہ خان نے وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری اساتذہ اپ گریڈیشن پاکستان تحریک انصاف کا ایک بہت بڑا کارنامہ ھے اس پر عمل درآمد سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان صاحب کے ویژن پورا ھوگا۔ عزیزاللہ خان کہا کہ پرائمری اساتذہ دل جمعی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ھے اور محکمہ تعلیم کے ترقی کے لیے شانہ بشانہ رہیں گے۔
صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا جعلی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
اس قسم کی حرکتوں سے جعلی حکومت بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی،مشیر اطلاعات
پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا جعلی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی جھنڈا جعلی حکومت کے کارندوں نے سازش کے تحت لہرایا ہے اور جعلی حکومت اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کی ماہر ہے، مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس قسم کی حرکتوں سے جعلی حکومت بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی جبکہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورنے واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جھنڈا لہرانے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی اور صوبائی حکومت صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا مسترد کرتی ہے۔