Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پختونخوا میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں 100 فی صد اضافہ

Posted on
شیئر کریں:

پختونخوا میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں 100 فی صد اضافہ

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ) پشاورخیبر پختون خوا میں گزشتہ سال کی نسبت خواتین پر تشدد کے واقعات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دستاویزات کے مطابق 2022ء میں صوبے بھر میں بولو ہیلپ لائن کو مجموعی طور پر 2ہزار587 خواتین کی کالز موصول ہوئیں جب کہ رواں برس خواتین پر تشدد کے حوالے سے 5ہزار465 کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبے میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے پشاور سرفہرست رہا، جہاں 5سو 81 کیسز سامنے آئے۔ ایبٹ آباددوسرے نمبر پر رہا، جہاں 76 کالز موصول ہوئیں۔ صوابی 75،سوات،4,چارسدہ60،بنوں 17، ملاکنڈ،مانسہرہ اور دیر میں 14،14کیسز ہوئے۔دستاویزات سے پتا چلا ہیکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مختلف کیسز میں 339 خواتین کو قانونی امداد فراہم کی گئی ہے۔ خواتین پر تشدد کے 411 کیسز میں سروسز ریفرل اور 879 خواتین کی نفسیاتی کونسل کی گئی۔

 

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن سے ”بلّے“ کا نشان بلاتاخیر جاری کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے مطالبہ کیا ہے کہ لیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو بلّے کا نشان بلاتاخیر جاری کرے تحریک انصاف ہر لحاظ سے سیاسی انجینئرنگ کے نشانے پر ہے۔ ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا تھا کہ انتخابات پر ڈاکے ڈالنے کے عزائم کا پردہ چاک ہورہا ہے،سیاسی عمل سے باہر کرنے کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کئے گئے تحریک انصاف کو انتخاب و سیاست سے باہر کرنے کا الیکشن کمیشن کو دیا گیا۔اسی منصوبے کے تحت ”بلّے“ کے انتخابی نشان سے محروم رکھا گیا۔ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال پرانے انٹرا پارٹی انتخابات قانونی جواز کے بغیر کالعدم قرار دیئے گئے،تحریک انصاف نے تحفظات کے باوجود کمیشن کے غیرقانونی حکمنامے پر عمل کیا،بانی چیئرمین نے تاحیات مقرر ہونے کے باوجود خود کو منصب سے الگ کیا،2 دسمبر کے انٹرا پارٹی انتخابات کی تمام ضروری دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اب تک انتخابی نشان نہ دینا دھاندلی کی بدترین کوشش ہے،الیکشن کمیشن ووٹ کی حرمت پامال کرنا بند کرے،بلّے کا انتخابی نشان جاری کیا جائے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82823