پختونخوا اسمبلی بحال کرنے کیلیے پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
پختونخوا اسمبلی بحال کرنے کیلیے پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ)خیبر پختون خوا اسمبلی بحال کرنے کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے اور عدالت سے اسمبلی تحلیل کرنے کے حکم نامے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست محمد فرقان قاضی کی جانب سے سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کا عمل غیر قانونی تھا کیونکہ وزیراعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے بغیر سوچے سمجھے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر خیبر پختون خوا کو بھیجی۔درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلی نے پارٹی سربراہ عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کی ہے اور اب پی ٹی آئی کے سربراہ نے بھی یہ تسلیم کیا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ اس کو کسی اور نے دیا تھا اور اس کے کہنے پر انہوں نے کے پی اور پنجاب کی اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایت کی تھیدرخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے اس لئے عدالت خیبر پختون خوا اسمبلی کی تحلیل کا حکم نامہ غیرقانونی قرار دے کیونکہ اس سارے عمل میں وزیراعلی نے آئین اور قانون کو سامنے نہیں رکھا اور گورنر کو مشورہ دیا کہ اسمبلی تحلیل کی جائے جبکہ گورنر نے بھی بغیر سوچے سمجھے ایک مشورے کو تسلیم کرتے ہوئے اسمبلی تحلیل کر دیانہوں نے رٹ درخواست میں استدعا کی ہے کہ اسمبلی کیتحلیل کرنے کے آرڈر کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور جو پارٹی اکثریت میں ہو اْسے وزیراعلی اور کابینہ منتخب کرنے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔
پاک ایران تعلقات پر امریکا کا تبصرے سے گریز
واشنگٹن(سی ایم لنکس)امریکا نے پاک ایران تعلقات پر کسی بھی تبصرے سے گریز کیا ہے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ 20 برس سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں امریکا ہی آگے رہا۔ترجمان کے مطابق پاک امریکا دوطرفہ تعلقات میں پاکستان کی اقتصادی ترقی، ماحولیات اور توانائی ہماری ترجیحات ہیں۔واضح رہے کہ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ردیگ پشین کے مقام پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا، جس میں ایران سے 100 میگاواٹ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن پولان گبد کا بھی افتتاح کیا گیا۔تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر سے مفید اور مثبت گفتگو ہوئی، ایران کے ساتھ فری ٹریڈ کو جلد حتمی شکل دیں گے۔