پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام سول ججز کے امتحان میں 24 امیدوارکامیاب قرار
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن نے سول ججز- کم- جوڈیشل مجسٹریٹ /علاقہ قاضی (بی ایس- 18) کی 87 آسامیاں مشتہر کی تھی۔جس کے لیے 404 امیدواران نے تحریری مقابلے کا امتحان دیا جس میں 24 امیدواران نے مقابلے کا تحریری امتحان پاس کیا اور مذکورہ پوسٹوں کے لیے اہل ہو گئے اہل قرار امیدواران کو نفسیاتی/قابلیت ٹسٹ/ زبانی امتحان کے لیے بلایا جائے گا جبکہ مقابلے کے امتحان میں فیل ہونے والے امیدواران کی ڈی ایم سیز خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہونگی.
————–