پبلک سروس کمیشن کی طرف سے سفارش کردہ پرنسپلز کو25فروری تک ایڈجسٹ کیجائے..تنظیم اساتذہ
پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 204پرنسپلز اور وائس پرنسپلز کی آسامیوں پر سفارش کردہ معماران قوم کو گزشتہ 6ماہ سے ایڈجسٹمنٹ سے محروم رکھنا تعلیمی ایمرجنسی پر سوالیہ نشان ہے جنگی بنیادوں پر 25فروری تک ایڈ جسٹ کیا جائے۔بصورت دیگر معماران قوم پُر امن احتجاج ریکارڈ کرنے میں حق بجانب ہو نگے ان خیالات کا اظہارتنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا کے صدر خیر اللہ حواری اور سکندرخان یوسفزئی نے مشترکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا ہے اُنہوں نے مذید کہاہے کہ اگر محکمہ تعلیم کے زمہ داران کا موقف ہو کہ ہمارے پاس اتنی آسامیاں خالی نہیں ہے۔ تو جن ذمہ داران نے 204 آسامیاں پبلک سروس کمیشن کے حوالے کی تھی۔پھر اُن کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اساتذہ کو مذید تشویش میں مبتلا نہ کیاجائے باامرمجبوری متعلقہ ذمہ داران کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔