پبلک سروس کمیشن کا فیمل لیکچررز کی بھرتیوں کیلئے اسکریننگ ٹیسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی حکومت کی کوشش کے نتیجے میں خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلی تعلیم میں فیمیل لیکچرز کی بھرتیوں کے لئے اسکریننگ ٹیسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ آسامیوں پر بھر تیوں کے لئے اسکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد امیدواروں کا پر زور مطالبہ تھا۔ امیدواروں کے پر زور مطالبے پر وزیر اعلی محمود خان نے معاملہ کمیشن کے اعلی حکام کے ساتھ اُٹھانے کے لئے مشیر اعلی تعلیم کامران بنگش کو ذمہ داری تفویض کی تھی۔اس سے پہلے کمیشن نے 1900 لیکچرز کی آسامیوں پر بھرتیاں امیدواروں کے اکیڈمک نمبروں کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔