Chitral Times

Feb 7, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نے ڈپٹی واسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کیلئے فزیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

شیئر کریں:

پبلک سروس کمیشن کا اعلامیہ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے انسپکٹوریٹ آف جیل خانہ جات میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل (بی پی ایس۔ 17)اور خاتون اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل (بی پی ایس۔ 14) کی پوسٹوں کے لئے 5 جولائی تا 16 جولائی 2021 تکفزیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں کال اپ نوٹس کی تفصیلات فزیکل معیار، امتحانی جگہ، ٹیسٹ کی تاریخ / وقت اور رول نمبرز کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر اپ لوڈ کر دئے گئے ہیں۔ٹیسٹ کے انعقاد کی تاریخ تک اپنے ٹیسٹ کے حوالے سے معلومات حاصل نہ کرنے والے امیداواران،خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ٹیلی فون نمبرز 091-9213563,9214131,9213750 ایکشٹینشن نمبرز105اور203 یا دفتر اوقات کار کے دروان کمیشن کے دفتر سے رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔ ا س امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیاگیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
49861