
پبلک سروس کمیشن نے میڈیکل آفیسرکے خالی اسامیوںپر1662امیدواروںکو کامیاب قراردیا
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے میڈیکل آفیسر کی 786 خالی آسامیاں پر کرنے کے لیے 1662 امیدواران کو ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیاب قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پبلک سروس کمیشن نے اشتہار 5\2018 کے ذریعے 786 میڈیکل آفیسر کی خالی آسامیاں مشتہر کی تھی جن کے لئے 5517 امیدواران نے درخواستیں تھیں۔جن میں 3846 افراد نے امتحان میں شرکت کی اور اس ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد 1714 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا جن میں 1662 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے اس امر کا اعلان کمیشن کے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا ہے۔