
پبلک سروس کمیشن نے مختلف آسامیوں کیلئے اعلان کردہ ایبلٹی ٹیسٹ شیڈول ملتوی کردیا
پبلک سروس کمیشن نے مختلف آسامیوں کیلئے اعلان کردہ ایبلٹی ٹیسٹ شیڈول ملتوی کردیا
پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے 26مئی تا 31مئی 2022 تک شیڈول کردہ ابیلیٹی ٹیسٹ، ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے امیدواروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملتوی کر دیا ہے۔ مذکورہ ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے فیصلے کے بعد امیدواروں کو مطلع کر دیاجائے گا اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔