پبلک سروس کمیشن نے وائلڈ لائف کے دفتر میں ڈپٹی رینجر کیلئے فزیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات و ماحولیات کے دفتر میں ڈپٹی رینجروائلڈ لائف (بی پی ایس۔11) کی پوسٹ کیلئے فزیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو15نومبر2017کوصبح ساڑھے نو بجے ایتھلیٹک ٹریک ،قیوم سٹیڈیم پشاور سپورٹ کمپلیکس پشاور صدر میں منعقد کئے جائیں گے ۔متعلقہ امیدواروں کو کال لیٹرز بھیج دیئے گئے ہیں ۔اگر امید واروں کو یہ کال لیٹر زموصول نہ ہوں تووہ سرکاری ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ اس سلسلے میں ٹیلی فون نمبرات 091-9213563/9214131/9212897سے رابطہ یا ذاتی طور پر کمیشن آفس 2۔فورٹ روڈ پشاور صدر میں ٹیسٹ سے پہلے رابطہ کر سکتے ہیں۔