
پبلک سروس کمیشن نے خاتون لیکچررز کی اسامیوںکو حتمی شکل دیدی
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن نے محکمہ اعلی تعلیم میں خاتون لیکچرار میھتس کی اکیس اسامیوں اور خاتون لیکچرار شماریات (بی پی ایس۔ 17 ) کی تین آسامیوں پر اپنی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اور اس سلسلے میں اپنی سفارشات 12 ۔جون 2018 کو متعلقہ محکمے کو بھی بھیج دی ہیں اس امر کا اعلان انچارج میڈیا سیل خیبر پختونحوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیاگیا۔