Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈز کے زیر اہتمام کالاش مذہبی رہنماؤں کا سیکریٹری کلچر سپورٹ سے ملاقات

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈز کے زیر اہتمام کالاش کمیونٹی قاضی اور مذہبی رہنماوؤں کے ایک نمائندہ وفد نے محمد طارق سیکریٹری کلچر سپورٹس ،یوتھ افیرز اینڈ آرکیالوجی گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا سے کالا ش کمیونٹی کی مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پی ٹی آئی چترال کے رہنما اور کالاش نمائندہ وزیر زاد ہ جنرل سیکرٹری کلچر اینڈ سپورٹس ، مقصود احمد سلفی اور رینا پٹرک نے کی ۔ جبکہ وفد میں سیف اللہ جان کالاش ، شیرزدہ خان ،اقلیتی ممبر ویلج کونسل رمبور، ملک شاہی، انت بیگ کالاش اقلیتی ممبر ویلج کونسل بریر شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالصمدڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم، شہباز خان ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر بھی موجود تھے۔ وفد نے سیکریٹری کلچر محمدطارق،اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کالاش کمیو نٹی کے دیرینہ مطالبے پر دو کروڑ اسی لاکھ روپے قبرستان اور تہوار منانے والی جگہ کے خریدنے کے لیے مختص کئے ہیں۔ وفد نے اس پر فوری عمل درآمد کی درخواست کی۔ جس پر سکریٹری کلچر نے وفد کو فوری عمل درآمد کی یقین دھانی کرائی۔ اس موقع پر سیکریٹری کلچر نے وفد کو بتایا کہ ستر لاکھ روپے کالاش کے پرانے گھر خریدنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں تاکہ ان کو خرید کر محفوظ بنایا جا سکے۔اور 80 لاکھ روپے جشٹکان اور کالاش عبادت گاہوں کی مرمت اور توسیع کے لئے بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالا ش کلچر کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہم اپنے بھر پور وسائل استعمال کریں گے۔ وفد نے کالاش قاضی، مذہبی رہنماوؤں کے لیے ماہانہ وظیفہ کا بھی مطالبہ کیا۔ جس پر وفد کو آئندہ بجٹ میں اس کے لیے رقم مختص کرنے کے لیے کوشش کی یقین دھانی کی ۔ وفد کو بتایا گیا کہ سیاحوں تک کالاش کے بارے میں صحیح معلومات پہنچانے کے لیے پندرہ کالاش نوجوانوں کو کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مکمل ٹریننگ دے کر سرکاری گائیڈ کا سٹیٹس دیا جائے گا۔ اور پرائیویٹ گائیڈ پر پابندی لگائی جائے گی۔ قبرستان اور کالا ش بشالینی کے لیے سیکورٹی گارڈ کا بندوبست بھی کیا جائے گااورآیندہ ہر بجٹ میں کالاش کے لئے فنڈمختص کی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
2376