پاک فوج کے زیرانتظام ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف یونیورسٹیز کے طلباوطلبات کاچترال کادورہ
سوات (چترال ٹائمزرپورٹ) جی اوسی ملاکنڈ ڈویژن میجرجنرل محمد اعجاز مرزا کی خصوصی ہدایت پرپاک فوج کے زیراہتمام ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف یونیورسٹیز کے طلباو طالبات کوچترال کا تین روزہ دورہ کرایا گیا. وفد میںیونیورسٹی آف ملاکنڈ، یونیورسٹی آف سوات اورسیدومیڈیکل کالج کے طلباو طالبات شامل تھے.
.
چترال پہنچنے پر کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین نے وفد کے اراکین کو چترالی ٹوپی پہناکران کا استقبال کیا. اس دورے میںطلباو طالبات نے کالاش ویلی کا بھی دورہ کیا. جہاںکالاش کمیونٹی کی مشہورفیسٹول چوموس میںشرکت کی. اورکالاش قبیلے کی تاریخی قبرستان کا دورہ کیا.
اس موقع پر جی اوسی میجرجنرل محمد اعجاز مرزا بھی موجود تھے. جی اوسی نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میںبہت سے خوبصورت مقامات ہیںجہاں پرسیاحت کے فروع کیلئے ہم کوشان ہیں. طلباو طالبات اورملکی اورغیرملکی سیاح کالاش فیسٹول کی رنگارنگ تقریبات اورمقامی میوزک اوررقص سے بھی محظوظ ہوئے.
.
وفد نے پاک فوج کی طرف سے منعقدہ دورے کو خوش آئند اورتاریخی قراردیا اورجی اوسی کا خصوصی شکریہ ادا کیا. انھوںنے کہا کہ پاک آرمی کی طرف سے ایسے مواقع فراہم کرناطلباوطالبات کیلئے انتہائی مثبت اقدام ہےجس سے ہمیں بالخصوص چترال کی کلچرکے بارے میںبہتراگاہی ملی ہے . پاک فوج کی بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے انھوںنے جی اوسی کہا کہ آپ نے نوجوانوںکا دل جیت لیا ہے. اس دورے کے دوران طلباوطالبات کوچترال میوزیم اورایف سی پی ایس سمیت چترال ، دروش سمیت کالاش ویلی کے مختلف مقامات میںجانے کا موقع ملا.