
پاک ایڈ اور کیڈ کے زیراہتمام چترال دنین میں رمضان پیکج تقسیم، اے۔سی۔ ثقلین سلیم مہمان خصوصی
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) غیر سرکاری ادارہ ’’کریٹیواپروچ فار ڈویلپمنٹ ’’ CAD کے زیراہتمام فلاحی ادارہ پاک ایڈ کی جانب سے چترال میں رمضان پیکج تقسیم کئے گئے ۔ پیکیج تقسیم کے سلسلے میں ایک تقریب حمیدہ بورڈنگ اینڈ ایجوکیشن اکیڈیمی دنین میں منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم مہمان خصوصی تھے۔ جنھوں نے یتیم بچوں ، بیواوں ،اور آئمہ مساجد ودیگر ضرورت مند میں امدادی اشیاتقسیم کی۔ امدادی سامان میں آٹا، کوکنگ آئل،چاول، دالیں ، چینی ، شربت ، کھجور ودیگراشیاشامل تھے۔
اس سے قبل کیڈ کے چیئرمین شہزادہ مدثر الملک نے اسسٹنٹ کمشنر کو یتیم بچوں کیلئے بنائے گئے ہاسٹل کا دورہ کرایا۔ جہاں تقریبا تیس بے سہارہ بچوں کو عصری و دینی علوم کے ساتھ انکی رہائش کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ادارہ کی کارکردگی کو سراہا اور لاک ڈاون کے دوران امدادی اشیاضرورت مندوں میں تقسیم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
شہزادہ مدثر الملک نے ادارے کے بارے میں بریفنگ کے ساتھ مخیر حضرات سے ادارہ کے ساتھ تعاون کی بھی اپیل کی ۔
۔ تقریب کے آغاز سےپہلے لوگوں میں ماسک تقسیم کئے گئے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کی گئی۔



