Chitral Times

Dec 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک افغان بارڈ رپر واقع ارندولشٹ کے رہائشی کوہ برادری کے مسائل پر توجہ دی جائے۔۔محمد علی

شیئر کریں:

چترال(شہریار بیگ) پاک آفغان بارڈر پر واقع ارندو لشٹ کے رہائشی کوہ برادری سے تعلق رکھنے والا معروف شخصیت محمد علی خان نے پریس کلب چترال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارندو لشٹ میں بسنے والے تقریباً 80گھرانوں پر مشتمل کوہ آبادی موجودہ دور میں زندگی کی بنیا دی سہولتوں سے محروم ہیں۔ریاستی دور میں کوہ برادری کو ایک خاص مقصد کے تحت ارندو لشٹ میں آباد کیا گیا تھا۔ریاستی دور کے خاتمے کے ساتھ ہی ہماری طرف سے توجہ ہٹا دی گئی جس کے بعد کوہ برادری کے مشکلات میں اضافہ ہوتا رہا اور کوہ برادری ہمیشہ حکومتی امدادی پکیجز سے محروم رہا۔حکومت کی طرف سے دی جانے والی سولر سسٹم کی سہولت سے کوہ برادری محروم رہا۔ارندو لشٹ کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں پائپ لائن بچھاتے وقت ٹھیکہ دار کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا۔کھلے نالوں کا الودہ پانی پینے سے آئے روز علاقے میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیلتی ہیں۔جبکہ بیماروں کو دروش ہسپتال لاتے ہوئے کئی مقامات میرکھنی،دامیڑ،گودی بار،لنگور بٹ اور ارندو پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصاً تشویشناک مریض کو بھی رات کے وقت ہم کہیں نہیں لے جا سکتے ہیں۔اُنہوں نے ارندو لشٹ کے کوہ برادری کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان آرمی چیف جنرل باجوہ اور کور کمانڈر پشاور سے اپیل کی کہ ارندو میں بسنے والے کوہ برادری کے مشکلات پر توجہ دی جائے اس برادری نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں سچے پاکستانی اور محب وطن لوگ ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38655