Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک احساس قرضہ سکیم شروع کرنے کے لیے اقدامات مکمل، پاک احساس قرضہ سکیم کے تحت پانچ سال تک کے لیے قرضے فراہم کئے جائیں گے، مزمل اسلم

Posted on
شیئر کریں:

پاک احساس قرضہ سکیم شروع کرنے کے لیے اقدامات مکمل، پاک احساس قرضہ سکیم کے تحت پانچ سال تک کے لیے قرضے فراہم کئے جائیں گے، مزمل اسلم

 

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اور انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے سود سے پاک احساس قرضہ سکیم شروع کرنے کے لیے اقدامات مکمل کر لیے۔سود سے پاک احساس قرضہ پروگرام سکیم کے حوالے سے اہم اجلاس مشیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برائے خزانہ و مالی امور مزمل اسلم کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی، معاون معاون خصوصی برائے برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن و ووکیشنل ٹریننگ طفیل انجم اور سیکرٹری زکواۃ نظر حسین شاہ سمیت دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سود سے پاک احساس قرضہ سکیم کے تحت پانچ سال تک کے لیے قرضے فراہم کئے جائیں گے سود سے پاک یہ قرضے چھوٹے کاروبار اور گھر بنانے کے لیے دئیے جائیں گے۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ احساس قرضہ سکیم سے کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ عوام کو با روزگار بنا کر ہی غربت کا خاتمہ ممکن بنائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ احساس قرضہ سکیم فراہمی میں اخوت تنظیم کی معاونت حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک ارب روپے کا سود سے پاک قرضہ سکیم شروع کر رہے ہیں۔سود سے پاک احساس قرضہ سکیم کے تحت پہلے سال کے لیے 5 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہاکہ تمام سٹیک ہولڈرز احساس قرضہ سکیم کے لیے اپنے مفاہمتی یادداشت رواں مہینے تک مکمل کرلیں کیونکہ احساس قرضہ سکیم پورے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور بہترین منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سود فری احساس قرضہ سکیم 2022 میں شروع کی گئی قرضہ سکیم کا ایک تسلسل ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق غربت مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
95197