
پاک آرمی کے ساتھ یکجہتی اوربھارت کی جارحیت کے خلاف بعدازنمازجمعہ چترال شہر میںمظاہرہ ہوگا
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)بھارت کی جارحیت اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کل بعد از نماز جمعہ چترال شہرمیںزبرداست مظآہرہ کیا جائیگا. یہ مظآہرہ تجاریونین، وکلاء برادری، سیاسی پارٹیز، پینشنرزودیگر ایسوسی ایشنز کے علاوہ سول سوسائٹیز کے زہراہتمام ہوگا.
جلسہ میںہرمحب وطن کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے. اور اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ ہر مکتبہ فکرکے افراد جلسہ میں شرکت کرکے ملک اورپاک فوج کے ساتھ اپنی یکجہتی کا ثبوت دیںگے . جہاں بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جایئئگا.