
پاک آرمی اورچترال سکاوٹس کی طرف سے بروغل ویلی میںراشن پیکیجزاوربکریاںتقسیم
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) بروغل ویلی ميں پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کے زیراہتمام علا قے کے غريب اور مستحق خاندانوں ميں راشن پیکیجز اور بکریاںتقسیم کئے گئے .
چترال ٹاسک فورس کے کمانڈرکرنل معین الدین کی خصوصی ہدایات پر برو غل ویلی جو چترال کا انتہائی پسماندہ اوردور افتادە علاقه ہے جہاں پر بنیادی سہولیات اور خدمات کی فراہمی انتہائی ناگفتہ بہہ ہے.
علاقے کے غريب اور مستحق خاندانوں ميں راشن کےپیکیجز تقسیم کئے جن میں آٹا ، گھی ، دالیں، چینی ، چائے ،شامل ہیں اس کے علاوہ متعدد مستحق خاندانوں میںبکریاںبھی تقسيم کی گئیں ـ
واضح رہے کہ پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے بروغل ویلی ميں فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا اورمذید دوردراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے ـ
وادي بروغل کے عوام نے پاک آرمي اور چترال سکاوٹس کے اس همدردانه اقدام پر پاک آرمي اور چترال سکاوٹس کی کاوشوںکو سراہا ہے .