پاکستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی برف باری کے دوران تفریحی مقامات پر محتاط رہنے کی ہدایت
پاکستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی برف باری کے دوران تفریحی مقامات پر محتاط رہنے کی ہدایت
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)محکمہ موسمیات اور پاکستان ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے بھی سیاحوں کو برف باری والے تفریحی مقامات کی سیر کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ 4 فروری کو جاری کی جانے والی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک برف باری جاری رہ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے برف باری کے بارے میں اتوار کو جاری کی جانے والی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ کالام میں 7 انچ برف گئی ہے جبکہ مالم جبہ اور مری میں 4 انچ برف گری ہے۔ایڈوائزری کے مطابق گلگت بلتستان میں دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، غانشے اور شگار جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سْدھانوٹی، کوٹلی، بھمبر اور میر پور میں برف باری ہوسکتی ہے۔خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، مری اور گلیات میں برف باری کی توقع ہے۔ دوسری جانب کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مانسہرہ ناران جالکھڈ روڈ کاغان سے بند کرکے سیاحوں کا داخلہ روک دیا ہے۔
گیس چوری کیخلاف کارروائی کیلئے جج تعینات کرنیکی منظوری
اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی کابینہ نے گیس چوری کیخلاف کارروائی کے لیے جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق جہانگیر احمد ڈیو کو 3 سال کے لیے یوٹیلٹی کورٹ جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔صدف یوسف کو جج اسپیشل کورٹ نارکوٹکس کنٹرول کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کو 3 سال کے لیے جج تعینات کیا جائے گا۔کابینہ نے رجب علی کو احتساب عدالت پشاور اور واجد علی کو جج بینکنگ کورٹ اسلام آباد تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
موٹرویز پر تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ رجسٹریشن لازمی قرار
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)موٹروے پولیس کی جانب سے موٹرویز پر تمام گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق پیر 5 فروری سے گاڑیوں کے لے ایم ٹی کا استعمال لازمی ہوگا۔ یہ فیصلہ موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں پر صارفین کو سہولت دینے اور ٹریفک کی سہل روانی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کی طرف سے ٹول پلازوں پر ری چارج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ایم ٹیگ حاصل کرنے کے لیے صارفین اپنی گاڑی کی رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے ساتھ کسٹمر کیئر سینٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔پولیس کے مطابق 5 فروری کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو موٹرویز پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔