Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان ٹریول مارٹ رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر، خیبرپختونخوا پویلین پر سیاحوں کارش

Posted on
شیئر کریں:

پاکستان ٹریول مارٹ رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر، خیبرپختونخوا پویلین پر سیاحوں کارش

 

کراچی(چترال ٹائمزرپورٹ)ایکسپو سنٹر کراچی میں منعقدہ پاکستان ٹریول مارٹ رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے پاکستان ٹریول مارٹ میں صوبائی سیاحت و ثقافت کے فروغ اور رونمائی کیلئے صوبائی پویلین سجایا گیاتھا جس میں خیبرپختونخواسیاحت کے مختلف سیاحتی منصوبے، کیمپنگ پاڈز پراجیکٹ، سوات موٹروے،ناران چیئرلفٹ پراجیکٹ، انفارمیشن ڈیسک،ریسٹ ایئریاز کی نمائش کی گئی جبکہ ساتھ ہی سیاحت سے منسلک مختلف کانفرنسز اور سیشنزمیں صوبہ کے سیاحتی منصوبوں کو بہترین انداز میں پیش کیاگیا۔

 

پویلین میں چارسدہ چپل، ڈیرہ اسماعیل خان کا مغل آرٹ، خیبرپختونخوا کی روایتی رباب موسیقی، چترالی اور خٹک ڈانس بھی پیش کیا گیا۔ پویلین میں تین روز ٹریول مارٹ کے دوران لاکھوں کی تعداد میں شرکاء نے دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی عمر ارشد خان، ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد،جنرل منیجر ٹورازم سجاد حمیداور دیگر حکام بھی موجودتھے۔

 

ٹریول مارٹ میں صوبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف کانفرنس میں حکام نے شرکت کی۔جنہوں نے خیبرپختونخوا میں انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ساتھ ہی کیمپنگ پاڈز پراجیکٹ، میزبان ٹورازم پروگرام، ناران چیئرلفٹ اور دیگر منصوبوں سے سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا۔ٹریول مارٹ میں گزشتہ شب محفل موسیقی کا انعقاد کیاگیاجس میں صوبہ کی ثقافت کی رونمائی کرتے ہوئے رباب پرفارمنس اور خٹک ڈانس کی پرفارمنس پیش کی گئی۔

KPCTA pakistan travel mart karachi concludes kp pavalion 1

KPCTA pakistan travel mart karachi concludes kp pavalion 5

KPCTA pakistan travel mart karachi concludes kp pavalion 4

KPCTA pakistan travel mart karachi concludes kp pavalion 3

KPCTA pakistan travel mart karachi concludes kp pavalion 2

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
98710