پاکستان نے سعودیہ عرب کے دباؤ پر کوالالمپورسمٹ میں شرکت نہیں کی، طیب اردوان
کوالالمپور(سی ایم لنکس) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان نے کوالالمپور سمٹ میں سعودی عرب کی دھمکی کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔ ریاض نے دھمکی دی تھی کہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کی صورت میں پاکستان کے سینٹرل بینک سے رقوم نکال لیں گے اور پاکستانی ورکرز کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کوالالمپور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا پاکستان کو کوالالمپور مسلم سربراہ کانفرنس میں شرکت کرناچاہیئے تھی لیکن سعودی عرب کی دھمکی کے باعث اسلام آباد کانفرنس سے غیر حاضر رہا۔اردوان کا کہنا تھا۔ پاکستان کو ریاض نے دھمکی دی تھی کہ مسلم سربراہ کانفرنس میں شرکت کی صورت میں پاکستان کے سینٹرل بینک سے رقوم نکال لی جائے گی اور پاکستانی ورکرز کو واپس بھیج دیا جائے گاجبکہ ان کی جگہ بنگالی شہریوں کو ویزے دیے جائیں گے۔