پاکستان میں حج آپریشن ڈیجیٹلائز کردیا گیا، حج موبائل ایپ کا اجرا
پاکستان میں حج آپریشن ڈیجیٹلائز کردیا گیا، حج موبائل ایپ کا اجرا
اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ )پاکستان میں حج آپریشن ڈیجیٹلائز کردیا گیا اور اس حوالے سے وزارتِ آئی ٹی نے ایپلیکیشن بنالی ہے۔نگراں وزیرِ آئی ٹی عمر سیف اور وزیرِ مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کیا۔پاک حج موبائل ایپ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تیار کی ہے جس سے عازمینِ حج کے لیے تمام معلومات باا?ٓسانی دستیاب ہوں گی۔عمر سیف کا کہنا ہے کہ عازمینِ حج کی درخواست، مناسکِ حج کی ادائیگی اور واپسی تک تمام معلومات ایپ میں شامل ہیں۔ ایپ میں حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول اور سعودی عرب میں رہائش کے معاملات بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عازمینِ حج ایپ کے ذریعے رقم کی ادائیگی اور حج مقامات کے لائیو نقشے اور لوکیشن سے آگاہ رہ سکیں گے۔