Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک کاغیر ضروری استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، دنیا میں تیسرے نمبر آگیا۔، سالانہ تین لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، ماہرین

Posted on
شیئر کریں:

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک کاغیر ضروری استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، دنیا میں تیسرے نمبر آگیا۔، سالانہ تین لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، ماہرین
اینٹی بائیوٹک کے غیر ضروری استعمال اور تدارک کے حوالے سے باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا
اینٹی بائیوٹک کے غیر ضروری استعمال کے حوالے سے آگاہی وقت کی اشد ضرورت ہے، سمینار سے ماہرین کا خطاب

 

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) تدریسی ہسپتال باچاخان میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی صوابی میں اینٹی مائیکروبیل رزسٹنس ہفتہ آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمنار میں ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرزاور نرسز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصداینٹی بائیوٹک کے غیر ضروری استعمال کے حوالے سے عوام میں آگاہی پر زور دینا تھا۔سمینار سے خطاب میں سربراہ متعدی امراض ڈاکٹر امجد محبوب نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان میں بغیر تجویز کے اینٹی بائیوٹک کا استعمال دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے جو کہ خطرناک صورتحال اختیار کرچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں اپنی مرضی سے اینٹی بائیوٹک کے استعمال میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے سالانہ لاکھوں اموات غیرضروری اینٹی بائیوٹک کے استعمال کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہوتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اینٹی بائیوٹک کے غیر ضروری استعمال سے نقصانات کے حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھانا چاہئے۔

 

 

سمینار سے خطاب میں میڈیکل ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ ڈاکٹروں کو ادویات تجویز کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ وہ صحیح اور ضروری ادویات تجویز کیا کریں۔نرسنگ ڈائیریکٹر نے اینٹی مائیکروبیل رزسٹنس کے روک تھام میں نرسوں کے کردار کا ذکر کیا جبکہ منیجر فارمیسی نے اینٹی بائیوٹیک اسٹیورڈ شپ پروگرام پر بات کی جبکہ شعبہ مائیکروبیالوجی کے انچار ڈاکٹر نازش بابر اور عاصم علی شاہ نے اینٹی بائیوگرام پر شرکاء کو تفصلات فراہم کیں۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ عوام اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ کسی بھی قسم کی بیماری کے لئے مستند ڈاکٹرسے رجوع کئے بغیر اینٹی بائیوٹک کا استعمال ہر گز نہ کریں تاکہ وہ ایسے بیماریوں سے بچ سکے جسکا علاج ممکن نہ ہوں۔ڈین چیف ایگزیکٹیو پروفسیر ڈاکٹر شمس الرحمن نے سیمنار کے انعقاد کو انتہائی خوش آئند قرار دیا اورمستقبل میں ایسے سمینار کے انعقاد پر زور دیا۔ترجمان کے مطابق اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال سے نمٹنے کے لیے ہر سال 18 سے 24 نومبر تک آگاہی ہفتہ منایا جاتا ہے۔ یہ سمپوزیم اس آگاہی پروگرام کا حصہ ہے۔ شرکاء نے سیمینار کو بہت مفید قرار دیا۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
95809