پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد اُمیدوار این اے ون چترال شہزادہ افتخارالدین کے کاغذات نامزدگی منظور
پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد اُمیدوار این اے ون چترال شہزادہ افتخارالدین کے کاغذات نامزدگی منظور
اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )عام انتخابات 2024 کیلئے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی اور کاغذات کی جانچ پڑتال کے مرحلے میں NA1 چترال سے پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد امیدوار سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے شہزادہ افتخار الدین1 NAچترال سےالیکشن لڑیں گے کاغذات کی منظوری کے بعد شہزادہ افتخارالدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اگر قوم اس دفعہ بھی ہم پر اعتماد کرکے ہمیں منتخب کیا تو انشا اللہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگے اور ان کی بہتر خدمت کرونگے انہوں مزید کہا کہ مرکز اور صوبے دونوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت آرہی ہے پاکستان مسلم لیگ واحد جماعت ہے کہ اس نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا اہم کردار رہا ہے پاکستان مسلم لیگ کی دورمیں خوشحالی تھی مہنگاٸی کانام نشان نہیں تھا ہر جگہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا تھا بےروزگاری نہیں تھی ملک خوشحال تھا۔ اگر اس دفعہ دوبارہ میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ کی دوبارہ حکومت اٸی اور قوم ہم پر اعتماد کیا انشا اللہ چترال کی تعمیروترقی ہماری اولین ترجحات میں شامل ہوگی۔