Chitral Times

Feb 14, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) چترال کی وفد کا عبد الولی خان ایڈوکیٹ اورغزالہ انجم کی قیادت میں وزیراعظم پاکستان سے ملاقات، وزیراعظم نے چترال میں دانش سکول اور ہسپتال قائم کرنے کی بھی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) چترال کی وفد کا عبد الولی خان ایڈوکیٹ اورغزالہ انجم کی قیادت میں وزیراعظم پاکستان سے ملاقات، وزیراعظم نے چترال میں دانش سکول اور ہسپتال قائم کرنے کی بھی منظوری دیدی

 

اسلام آباد ( چترال ٹائمزرپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال کے وفد کی ضلعی صدر عبدالوالی خان ایڈوکیٹ اور غزالہ انجم کی قیادت میں آج وزیراعظم آفس میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعظم پاکستان سے چترال کے سڑکوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی ، چترال میں سڑکوں کی نگرانی اور کام کی رفتار تیز کرنے اور نگرانی کیلئے وزیراعظم پاکستان نے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے نگرانی میں دینے کے احکامات جاری کئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش سکول اور ہسپتال قائم کرنے کی بھی منظوری دیدی، اور ساتھ وزیر اعظم نے عبدالولی خان ایڈوکیٹ کو وفاقی محکموں کے فوکل پرسن مقرر کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مئی کے مہینے میں چترال کا دورہ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

وفد میں انفارمیشن سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن چترال نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال ساجد اللہ ایڈوکیٹ،انعام اللہ منیجر،فضل الرحمان شاہد,محی الدین,نورالدین زنگی اور نعیم اللہ شامل تھے۔

 

 

chitraltimes pmln chitral delegation met PM shehbaz sharif 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
98406