Chitral Times

Sep 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان مسلم لیگ نواز کا مستوج، پرواک بالا، پروک پائین و دیگر علاقوں میں انتخابی جلسے، عوام کا شہزادہ افتخار الدین اور محمد وزیر پر مکمل اعتماد کا اظہار 

شیئر کریں:

پاکستان مسلم لیگ نواز کا مستوج، پرواک بالا، پروک پائین و دیگر علاقوں میں انتخابی جلسے، عوام کا شہزادہ افتخار الدین اور محمد وزیر پر مکمل اعتماد کا اظہار

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ نواز کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی و نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین اور محمد وزیر انتخابی مہم کے سلسلے آج مستوج، پرواک بالا، پرواک پائن و دیگر علاقوں کا دورہ کرکے اجتماعات سے خطاب کیا اور آنے والے الیکشن کے لیے اپنی ترجیحات سے عوام کو آگاہ کیا۔اس موقع پر لوگوں کے کثیر تعداد جلسے میں شرکت کرکے آنے والےجنرل الیکشن میں دونوں امیدواروں کی حمایت اور بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کی یقین دہانی کی۔
مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر کئی نوجوان اور معتبر شخصیات پاکستان مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کرکے شہزادہ افتخار الدین اور محمد وزیر پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ دوران جلسہ شہزادہ افتخار الدین اور محمد وزیر نے گز شتہ ادوار میں نواز حکومت کی چترال کے لیے منظور کردہ اہم منصوبوں کے بارے وضاحت کی۔انہوں کہا کہ نواز شریف کو چترال سے محبت ہے اس وجۂ سے 2013 سے 2018 کے درمیان پانچ بار چترال کا دورہ کرکے بڑے بڑے منصوبوں کی منظوری دی۔ جن میں لواری ٹنل کی تکمیل ، گولین گول ہائیڈرو پراجیکٹ ، ٹیلی نار ٹاورز، چترال کے مختلف روڈ، بجلی کے منصوبے، گیس پلانٹس کے علاوہ بہت سے چھوٹے بڑے منصوبے شامل ہیں، یہ اس کا ثبوت ہے کہ نواز شریف چترال کے ساتھ مخلص ہے۔لیکن عرصے سے بے تحاشا منفی پروپگنڈوں کے ذریعے عوام اور نواز شریف میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔جیسے عوام اب بخوبی جان چکے ہیں۔ اور آنے والے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ کو چترال سے بھاری اکثریت سے جیتوائنگے۔

chitraltimes pmln candidates shahzada iftikharuddin upper chitral campaign 4

chitraltimes pmln candidates shahzada iftikharuddin upper chitral campaign 6

chitraltimes pmln candidates shahzada iftikharuddin upper chitral campaign 3 chitraltimes pmln candidates shahzada iftikharuddin upper chitral campaign 7 chitraltimes pmln candidates shahzada iftikharuddin upper chitral campaign 8

chitraltimes pmln candidates shahzada iftikharuddin upper chitral campaign 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84247