پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی تمام فلور ملز بند کر دی گیٗ چیئرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا حاجی محمد اقبال..
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی تمام فلور ملز بند کر دی گیٗ چیئرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا حاجی محمد اقبال..
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواکے چیئرمین حاجی محمد اقبال کے اعلان پر خیبر پختو نخوا کی تمام فلور ملز نے بدھ کے روز سے فلور ملز میں واشنگ بند کر دی تھی اور 11 جولائی بروز جمعرات سے گندم کی پسائی اور مارکیٹ میں اٹے کی سپلائی بند کر دی گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن حاجی محمد اقبال اور گروپ لیڈر محمد نعیم بٹ نے اعلان کیا تھا کہ جب تک وفاقی حکومت آٹے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ، بجلی کے بلوں میں ایم ڈی ائی MDIکی شرح میں اضافے کا خاتمہ اور حکومت پنجاب سے گندم کی آزادانہ نقل و حمل پر پابندی ختم نہیں کرے گی تب تک فلور ملز ایسوسی ایشن غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھیں گی۔۔۔