Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا الیکشن کمیشن دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا الیکشن کمیشن دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، امپورٹڈحکومت نامنظور کے نعرے

چترال(چترال ٹایمزرپورٹ) پاکستان تحریک انصا ف چترال کے کارکنان نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی کال پر ضلعی الیکشن کمیشنر دفتر چترال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر موجودہ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔
مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ اور کہا کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں رہا ، الیکشن کمیشن کو امپورٹڈ حکومت کی ایماء پر جانبدارانہ فیصلے کرنے کی بجائے قانو ن کے مطابق فیصلے کرنےچاہیے ۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے اور رات بارہ بجے عدالت کھلتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو ایک خودمختار اور آزاد ادارہ دیکھنا چاہتے ہیں اور فری اینڈ فئیر الیکشن کے لئے ای وی ایم کو لاگو کرنے کے لئے ہم سڑکوں پر نکلے ہیں۔ الیکشن کمیشن سمندر پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کرسکتی ۔مظاہرین نے فوری جنرل الیکشن کرانے کا مطالبہ بھی کیا ۔ اور پرامن منتشر ہوگے۔

chitraltimes pti protest in front of election commission2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
60672