Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی دفتر کا افتتاح، وزیرزادہ ،سرتاج احمد ودیگر کی شرکت

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی دفتر کا افتتاح کیا گیا . اس موقع پر ایم پی اے وزیر زادہ ،سرتاج احمد خان اوراسرار الدین و دیگر شریک ہوئے . جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے وزیر زادہ ضلعی جنرل سکرٹری اسرار ، سرتاج احمد خان ،امیر علی صدر ٹاون چترال نذیر احمد صدر آئی ایس ایف ، یوتھ ونگ کے صدر ضیاء الرحمن ، سلطان محمد شیرنائب ناظم نیبر ہوڈ کونسل دنین، و کارکنا ن کی کثیر تعداد نے شرکت کی. افتتاح کے بعد کارکنان سے خطاب کر تے ہوئے ایم پی اے وزیر زادہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف چترال کی سب سے بڑی سیا سی قوت بن چکی ہے ہم کار کنان کے ساتھ مل کر چترال کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی اور وفاقی حکومت چترال کی ترقی کے لئے بھر پور توجہ دے رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان اورچترالی عوام اپنے مسائل اور شکایات پاکستان تحریک انصاف چترال کے ضلعی دفتر میں جمع کراسکتے ہیں شکایات کا فوراً ازالہ کرنے کی ہم بھر پور کوشش کریں گے ۔سر تاج احمد خان نے اپنے خطاب کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ویژن سے متاثر ہو کر تحریک انصاف کا حصہ بن چکا ہوں کارکنان سے شانہ بشانہ ملکر پارٹی اور چترال کی ترقی میں اپنا کر دار ادا کروں گا ۔
pti district office chitral inuaguration 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17179