
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ارشاد حسین چیئرمین ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی لوئیر چترال مقرر
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ارشاد حسین چیئرمین ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی لوئیر چترال مقرر
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ارشاد حسین ولد فضل حسین ساکن کوغذی چترال کو ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی لوئیر چترال کے لئے چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کے محکمہ زکواۃ وعشر، سوشل ویلفئیر، اسپیشل ایجوکیشن اور ویمن ایمپاورمنٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ارشاد حسین کو چیئرمین مقرر کرنے کے ساتھ بارہ شخصیات کو ممبر بھی مقرر کردیا گیا ہے، ان میں فیض الرحمن ساکن موری لشٹ، سمیع اللہ ساکن جغور، عبد الرزاق ، شجاع الرحمن، محمد امین، نور احمد خان چارویلوصدر تجار یونین، غزالہ یاسمین ساکن شیاقوٹیک، روخسانہ تبسم ساکن موری پائین،نسرین تبسم شغورشامل ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر اور ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر بھی ممبر ہونگے ۔