Chitral Times

Feb 8, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔وزیرزادہ

شیئر کریں:

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔وزیرزادہ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہناکر ان کے ماضی کی محرومیوں کا ا زالہ کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے چترال کے ایک معزز گھرانے سے تعلق رکھنے والے دو اشخا ص اورمعروف قانون دان ناہیدہ سیف ایڈوکیٹ اور سیف الدین ایڈوکیٹ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے نئے شامل ہونے و الوں کو خوش آمدیدکہتے ہوئے پارٹی مفلر پہناکرمبارک دی او رکہا کہ چترال میں اب پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور عوام سے محبت کو دیکھتے ہوئے دوسری سیاسی پارٹیوں کے ورکرزجوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ باشعور عوام جان گئے ہیں کہ پی ٹی آئی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور ان کے حل کئے کوشاں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک لوٹنے وا لوں کے خلاف جو جہاد شروع کیا گیا ہے اس کے تحت بڑے بڑے چوروں سے اربوں روپے وصول کرکے قومی خزانہ جمع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن زدہ عناصر کے ساتھ کسی بھی حال میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جب تک ان سے پوری ریکوری نہیں کی گئی ہو۔انہو ں نے کہا کہ صوبائی حکومت غربت کے خاتمے اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے قومی وسائل کی ایک ایک پائی صحیح جگہ پر خرچ کر رہی ہے۔وزیر زادہ نے کہا کہ چترال میں پی ٹی آئی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے چترال کی پسماندگی کافی حد تک دور کر دی ہے جس سے چترالی عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد اور بڑھ گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
58587