Chitral Times

Jul 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین مخصوص نشستوں کی فہرست تیارکرل

شیئر کریں:

پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین مخصوص نشستوں کی فہرست تیارکرل

پشاور ( چترال ٹائمز رپور ٹ ) پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین مخصوص نشستوں کی فہرست تیارکرلی،ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کی پلیٹ فارم سے الیکشن کمیشن میں جو فہرست جمع کی جائیگی ان میں سابق ایم پی ایز کو فوقیت دی گئی ہے،خواتین مخصوص نشستوں پر مشعل یوسفزئی اور ان کے دو خواتین دوست  اور چترال کی فوزیہ بی بی  سرفہرست شامل ہیں،  پارٹی زرائع کے مطابق فہرست میں یوتھ کے ورکرز جنہیں ٹکٹ نہیں دیاگیا ان کے خاندان کے خواتین کو بھی شامل کیاگیاہے۔پارٹی سرگرمیوں میں جاںبحق ہونے والے دو افراد کے خاندان کے خواتین بھی فہرست میں شامل ہیں۔ضلع پشاور سے کوئی بھی خاتون فہرست میں شامل نہیں ہے، پشاور کے خواتین نے سپیکر ہاوس کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فہرست میں سنیٹیرفلک ناز کی دوست اور صوابی سے تعلق رکھنے والی زاہدہ ظہور،صوابی کی گل نسرین جو ارباب شیر علی کی رشتہ دار ہے، جبکہ عائشہ نعیم کا تعلق بھی صوابی سے ہیں، مردان سے تعلق رکھنے والی روبینہ ناز،شازیہ جو کچھ عرصہ قبل ایبٹ آباد منتقل ہوئی ہے اور وہاں سے کونسلر بھی تھی، ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والی رابعیہ بصری اور دو اور خواتین بھی فہرست میں شامل ہیں۔ اسی طرح لکی مروت سے تعلق رکھنے والی کلثوم، سابق ایم پی اے عائشہ بانو جن کا والد پیپلزپارٹی میں ہے اور درہ آدم خیل سے  بی بی جان بھی فہرست میں شامل ہیں ۔ تاہم فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرنے سے قبل تمام کی حتمی منظوری عمران خان سے لی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85668