Chitral Times

Jul 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کو جلسہ کی اجاز ت نہ ملنے پر عدالت میں درخواست دائر، الیکشن کمیشن سے بھی داد رسی کی اپیل

شیئر کریں:

پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کو جلسہ کی اجاز ت نہ ملنے پر عدالت میں درخواست دائر، الیکشن کمیشن سے بھی داد رسی کی اپیل

اپر چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جنرل الیکشن کا اعلان ہو چکا ہے اور تاریخ بھی مقرر ہوئی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے عہدہ داران انصاف لائر فورم پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ اپر چترال اور پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کیبنٹ بشمول پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے جملہ کارکنان نے بھی حسب قانون اور ائین پاکستان بمقام بونی پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے یوتھ کنونشن پرامن طور پر منعقد کرنے کے لیے حسب قانون خصوصا عدالت عالیہ پشاور کے حکم محررہ 26/10/2023 کی روشنی میں برائے حصولی اجازت نامہ یوتھ کنونشن بمقام بونی ایک درخواست ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو محررات 1/11/2023 کو گزاری گئی ۔تاہم ڈپٹی کمشنر اپر چترال موصوف نے پہلے درخواست پر یوتھ کنونشن منعقد کرنے کی اجازت دی بعد میں کسی نہ معلوم وجوہات کی بنا پر مذکورہ اجازت نامہ واپس لے کر درخواست ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر چترال کو ریفر کی۔ اپر چترال پولیس کی طرف سے مختلف لیٹر بابت threat کاحوالہ دے کر رپورٹ دینے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے عہدہ داران پی ٹی ائی اپر چترال کو یوتھ کنونشن بمقام بونی منعقد کرنے کی بابت اجازت جاری کرنے سے انکاری ہوئے۔حالانکہ مذکورہ مختلف تھریڈ لیٹر میں درج تاریخیں محررہ 23/10/2023 درج ہے جبکہ مذکورہ تاریخ کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں نے سیاسی جلسے وغیرہ بمقام بونی منعقد کر چکی ہے جس میں سرفہرست پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نے مورخہ 30/10/2023 کو بمقام بونی PTDC موٹل میں سیاسی جلسہ کیا، جبکہ پاکستان مسلم لیگ نون نے مورخہ 2/11/2023 کو بمقام بونی میں یوتھ کنونشن منعقد کی ، اور دیگر سیاسی جماعتیں بھی مقام بونی مختلف سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہےکہ  ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال دیگر سیاسی جماعتوں کے الہ کار بن کر محض بدنیتی سے پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیاں منعقد کرنے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں چونکہ پاکستان تحریک انصاف کے جملہ کارکنان پاکستان کے پرامن شہری ہیں اور قانون و ائین کے مطابق پرامن سیاسی سرگرمیاں منعقد کرنے میں ازاد ہیں اپنے ائینی حقوق اور قانونی حقوق کے حصول کے خاطر کارکنان پاکستان تحریک انصاف اپر چترال نے برائے دادراسی مجاز عدالت رجوع کیا امید ہے مجاز عدالتوں سے انصاف ملے گا۔نیز الیکشن کمیشن آف پاکستان سے گزارش گئی ہے کہ ڈسڑکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے جانبدارانہ رویے کا نوٹس لیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
81236