Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان بھر کو ماہر ڈینٹسٹ دینے والے خیبر پختونخوا کے پہلے اور معروف کالج خیبر کالج آف ڈینٹسری اینڈ ہسپتال کو آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفیکیشن مل گئی۔ترجمان خیبر کالج آف ڈینٹسٹری

Posted on
شیئر کریں:

پاکستان بھر کو ماہر ڈینٹسٹ دینے والے خیبر پختونخوا کے پہلے اور معروف کالج خیبر کالج آف ڈینٹسری اینڈ ہسپتال کو آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفیکیشن مل گئی۔ ترجمان خیبر کالج آف ڈینٹسٹری

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے نامور اور تاریخی خیبر کالج آف ڈینٹسری نے اپنی کامیابیوں کی تاریخ کو برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے ڈینٹل کالجز کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی اور پاکستان کے پہلے سرکاری آئی ایس او سرٹیفائیڈ ڈینٹل کالج میں شامل ہو گیا،آئی ایس او آڈیٹر کی ٹیم نے کالج کے ہر شعبہ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر خیبر کالج آف ڈینٹسری کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سید ناصر شاہ،فیکلٹی اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈائریکٹر کوالٹی اشورنس ڈاکٹر حسیب اعوان آئی ایس او ٹیم کے ہمراہ تھے کوالٹی اشورنس ڈیپارٹمنٹ کی آڈٹ ٹیم کو کالج کے مختلف شعبہ جات کے معیار،طریقہ کار اور ان کے لیے بنائے گئے ایس او پیز کے حوالے سے معائنہ کرایا گیا اور بریفنگ دی گئی،تمام شعبوں کی جانچ پڑتال کے بعد کے سی ڈی کو بین الاقوامی معیار کے ڈینٹل کالج کے اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر کالج ڈین پروفیسر ڈاکٹر سید ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ کے سی ڈی نے باصلاحیت ڈاکٹرز پیدا کیے ہیں جو ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ اور فیکلٹی کی کاوشوں سے کالج کی 7 منزلہ عمارت کو جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی سے آراستہ اور مکمل طور پر فعال کیا گیا ہے جس نے ادارے کی خوبصورتی،ماہرین تعلیم اور مریضوں کی خدمات میں نمایاں اضافہ کیا،پروفیسر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ کالج کومزید کامیابیوں کی راہ پر ڈالنے کے لیے کوشاں ہیں جو پاکستان اور اس صوبے کے لیے فخر اور یہاں آنے والے نوجوانوں کے لیے مستقبل۔کی روشن راہیں ہموار کرے گا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82488