پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش میں افغان شہری دروش نادرا آفس سے گرفتار،
پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش میں افغان شہری دروش نادرا آفس سے گرفتار،
دروش ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال لوئیر کے نادرا افس دروش میں افغان شہری پاکستانی شناختی بناتے ہوئے گرفتار، ایف آئی آر درج ، سہولت کار بھی گرفتار ، سترہ لاکھ روپے کے عوض پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کا دھندہ بے نقاب، گرفتار ملزم خود کو پاکستانی ظاہر کر کے والد بھی اپنے ساتھ لایا تھا۔تفصیلات کے مطابق افغان شہری رحمان اللہ افغانستان سے دو روز قبل بذریعہ طورخم پاکستانی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے پاکستان پہنچے تھے ۔دوران تفتیش انچارج نادرا دروش نے ان سے سچ اگلوا کر اعتراف جرم کر کے موقع پر پولیس کے حوالے کیا ،
دوران تفتیش افغان شہری نے مزید بتایا کے پاکستانی شناختی کارڈ کے حصول کے لئے اس نے 17 لاکھ روپے سہولت کاروں کو دینے کا وعدہ کیا تھا
سہولت کاروں میں یوسف خان ولد انور خان اور علی جان ولد محمد جان سکنہ ارندو دروش کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اعتراف جرم کے بعد پولیس نے افغان شہری سمیت والد اور سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیے، کامیاب تفتیشی عمل پر لوگوں نے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا دروش کے عمل کو سراہاہے، دریں اثنا دروش پولیس نے ملزمان کے خلاف تعزیرات کے پاکستان کے دفعات 419, 420,468 اور فارنرایکٹ 1946-14 کے تحت ایف آئی آر درج کرکے مذید تفتیش جاری ہے۔