
پاٹا اور فاٹا کو پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی سے مستثنٰی قرار دیا گیا
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے دفتر چٹھی نمبر ایس او بی اینڈ ٹی ؍ ای اینڈ ایس ای ؍ 7۔2؍ 2018مورخہ5مئی 2018ء کے تحت تمام اداروں کو مطلع کیا ہے کہ پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی (PSRA) کا دائرہ کار پاٹا اور فاٹا تک نہیںبڑھایا گیا ہے لہذا اس قانون کا دائرہ کار بڑھانے تک اس کا اطلاق ملاکنڈ ڈویژن کے 7اضلاع پر نہیں ہوتا اس لئے تمام بورڈز پرائیویٹ سکولز کے رجسٹریشن کاعمل جاری رکھیں..