پاسپورٹ اجراء کی شکایات اور آگاہی کیلئے فون اور واٹس ایپ نمبر جاری
پاسپورٹ اجراء کی شکایات اور آگاہی کیلئے فون اور واٹس ایپ نمبر جاری
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)پاسپورٹ اجراء سے متعلق شکایات اور آگاہی کے لیے فون اور واٹس ایپ نمبر جاری کردیے گئے۔محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نئے پاسپورٹ کے اجراء یا تجدید کے سلسلے میں شکایات اور آگاہی کے لیے فون نمبر اور واٹس ایپ نمبر جاری کردیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق ان کی کوششوں سے پاسپورٹ کا اجراء معمول کے مطابق جاری ہے تاہم عوام الناس کو اگر پاسپورٹ کے اجراء یا تجدید کے سلسلے میں مشکلات ہیں تو وہ فون نمبر 0519107072 اور 0519107072 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں یا معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ پاسپورٹ کی وصولی یا پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے شہری واٹس ایپ نمبر 03368566685 پر اپنے پاسپورٹ کے ٹوکن کی رسید کی تصویر بھیج دیں تاکہ ان کی شکایت کا ازالہ کیا جا سکے۔ڈی جی مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ عوام الناس کو اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تمام ووٹروں کی حلقہ جات سے متعلق معلومات ایس ایم ایس سروس8300 پر فراہم کر دی گئی ہیں، ترجمان
لاہور(چترال ٹائمزرپورٹ)الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تمام ووٹروں کی حلقہ جات (قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی) سے متعلق معلوما ت ایس ایم ایس سروس8300 پر فراہم کر دی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق اب ووٹرز شماریاتی بلاک کوڈ،انتخابی فہرست میں سلسلہ نمبر،گھرانہ نمبر،قومی اسمبلی کا حلقہ نمبر و ضلع کا نام،صوبائی اسمبلی کا حلقہ نمبر و ضلع کا نام،انتخابی علاقے کا نام، متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا ٹیلی فون نمبر،ہیلپ لائن نمبر، ای سی پی ویب سائٹ سے متعلق معلومات 8300پر ایس ایم ایس کر کے حاصل کر سکیں گے۔