Chitral Times

Dec 9, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کیلئے نقصان دہ قرار

شیئر کریں:

پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کیلئے نقصان دہ قرار

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ارکان پارلیمنٹ کیلیے بھی پینے کا پانی غیر محفوظ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا گیا۔پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل (پی سی آر ڈبلیو آر) نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو مراسلہ بھیج دیا۔دستاویز میں بتایا گیا کہ سہہ ماہی واٹر ٹیسٹنگ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس، لاجز کا پانی آلودہ پایا گیا، واٹر کولرز، اوور ہیڈ ٹینک اور نلکے سے لیے گئے نمونوں کا پانی غیر محفوظ قرار ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں 3 بلاکس کے ٹینکوں کا پانی قابل استعمال نہیں ہے، پارلیمنٹ لاجز میں صرف مین فلٹریشن پلانٹ کا پانی محفوظ پایا گیا۔پی سی آر ڈبلیو آر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے ڈپٹی اسپیکر روم سمیت 6 مقامات سے پانی کے نمونے لیے، پی سی آر ڈبلیو آر نے پارلیمنٹ لاجز کے 4 مقامات سے پانی کے سیمپلز لیے گئے۔رپورٹ کے مطابق 10 نمونوں میں سے ایک سیمپل پینے کے قابل پایا گیا 9 نمونوں کا پانی آلودہ پایا گیا۔

 

 

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر تین سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو تین سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کر دیا گیا۔وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے پر تعینات کردیا ہے۔نگران حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی تا حکم ثانی کی تھی۔ذرائع کے مطابق اب وفاقی حکومت نے ان کی تین سال کیلئے تقرری کی منظوری دی ہے اور وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کی۔نگران دورکی تعیناتی کی متعلقہ رولز کی منتخب وفاقی حکومت سے توثیق کی ضرورت تھی۔وفاقی کابینہ نے نادرا رولز 2020 میں رول سات اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے جس کے تحت کسی بھی حاضر سروس ا?فیسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادرا تعینات کیا جاسکتا ہے

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86950