پائیدار شہری ترقی کے فروغ اور خیبر پختونخوا کی زمین کے استعمال کی اصلاحات کے حوالے سے وزیربلدیات کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس
پائیدار شہری ترقی کے فروغ اور خیبر پختونخوا کی زمین کے استعمال کی اصلاحات کے حوالے سے وزیربلدیات کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) پائیدار شہری ترقی کے فروغ اور خیبر پختونخوا کی زمین کے استعمال کی اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس جمعرات کے روز پشاور میں منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی ارشد ایوب خان نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ میں سب نیشنل گورننس (SNG) پروگرام ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پائیدار شہری ترقی کو فروغ دینے اور خیبر پختونخوا میں اراضی کے استعمال میں کی جانے والی بنیادی اصلاحات کے حوالے سے قیمتی بصیرتیں ایک دوسرے سے بانٹنانے پر ایک مجلس کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس این جی ٹیم کے ساتھ اجلاس ہونے اور کے پی لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ایکٹ 2021 کی ابتدائی کامیابیوں کے بارے میں آج کی پیشکش کا جائزہ لینے کے بعد یقین ہے کہ یہ تاریخی قانون ماحولیاتی تبدیلی کے اہم مسائل کو حل کرتے ہوئے ہماری شہری ترقی کے منظر نامے کو بدل دے گا۔
ارشد ایوب خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ایکٹ 2021 ایک اہم قانون سازی کی کوشش ہے جس کا مقصد زرعی زمین پر غیر مجاز تعمیرات کو روکنا اور پائیدار شہری ترقی کو فروغ دینا ہے۔ SNG کی تکنیکی مدد کے ساتھ خیبر پختونخوا نے اس قانون کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا، جس میں جدید ترین بلڈنگ کنٹرول اور ریگولیشنز شامل ہیں۔ تاکہ رہائشی، زرعی اور صنعتی زونز میں زمین کے ذمہ دارانہ استعمال کی رہنمائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ سروس رولز کے ساتھ صوبائی لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قیام سے ہماری شہری منصوبہ بندی کی کوششوں میں ہم آہنگی اور شفافیت آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ خیبر پختونخوا کی پہلی شہری پالیسی ہے جو SNG اور P&DD کے اربن پالیسی یونٹ کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے جس سے ہمارے عزم کے مطابق متوازن اور جامع ترقی کو تقویت ملتی ہے۔ یہ پالیسی پائیدار شہری ترقی کے لیے ایک جامع روڈ میپ فراہم کرتی ہے اور توسیع ماحولیاتی اور سماجی سالمیت کے احترام کو بھی یقینی بناتی ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ زمین کے استعمال کی ان اصلاحات کے علاؤہ گزشتہ پانچ سالوں میں خیبر پختونخوا میں مقامی طرز حکمرانی کو آگے بڑھانے میں SNG کی شراکتیں اہم رہی ہیں۔ لوکل گورنمنٹ (ایل جی) پرفارمینس اسکور کارڈ تیار کرنے سے مقامی حکومت کی کارکردگی کو ریئل ٹائم ٹریکنگ کے قابل بنانا، پانی، صفائی ستھرائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں اینڈ ٹو اینڈ سروس ڈیلیوری پروگرام کو پائلٹ کرنے اور سروس کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل ہمارے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب نیشنل گورننس نے متعدد اضلاع کے مختلف تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹرز (TMAs) میں کمپیوٹرائزڈ فنانشل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (CFMS) کو رول آؤٹ کرنے، مالیاتی عمل کو ہموار کرنے اور مقامی سطح پر مالیاتی ذمہ داری کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نے کہا کہ ان مؤثر اقدامات کے علاؤہ ایس این جی ریونیو جنریشن کی کوششوں کو بڑھانے میں کلیدی شراکت دار رہا ہے۔ جس میں متعدد TMAs میں ریونیو موبلائزیشن روڈ میپ تیار کرنا اور معیاری لیز کے معاہدوں کے ذریعے سرکاری اثاثوں سے آمدنی میں اضافہ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری کو سیاحت تک بھی بڑھایا گیا ہے اور اس سلسلے میں سب نیشنل گورننس (SNG) نے صوابی میں کنڈل ڈیم میں واٹر اسپورٹس جیسے ریونیو پیدا کرنے والے منصوبوں کی ترقی میں بھی مدد کی ہے، جس سے سالانہ 14 ملین پاکستانی روپے لانے کا امکان ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایس این جی کی مسلسل حمایت کے ذریعے کے پی کی مقامی حکومتوں نے مالیاتی اور آپریشنل کارکردگی میں نئی بلندیاں حاصل کی ہیں جو صوبے کے پائیدار ترقی کے مقاصد میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔صوبائی وزیر بلدیات نے مزیدکہا کہ وہ لوکل گورننس اصلاحات کی حمایت میں SNG ٹیم کی کوششوں کو تہہ دل سے سراہتے ہیں اور عوام کے فائدے کے لیے مسلسل تعاون کا منتظر ہیں اور امید ظاہرکہ آج کی بحثیں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل قدر ثابت ہوں گی۔