Chitral Times

Apr 19, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 ٹی بی کی عالمی دن کے مناسبت سے چترال میں سالانہ سمپوزیم کا انعقاد ، پانچ ڈاکٹروں کو شاندار کارکردگی پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

شیئر کریں:

 ٹی بی کی عالمی دن کے مناسبت سے چترال میں سالانہ سمپوزیم کا انعقاد ، پانچ ڈاکٹروں کو شاندار کارکردگی پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سےلوئرچترال کے مقامی ہوٹل میں ضلعی ٹی بی کنٹرول پروگرام اورایسوسی ایشن فارکمیونٹی ڈیویلپمنٹ (اے سی ڈی)کے زیرانتظام سالانہ سمپوزیم  کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں ڈاکٹرز، نرسرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اورمختلف طبقہ فکرکے لوگوں نےکثیرتعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں سال 2024میں ٹی بی کی زیادہ کیسس تشخیص کرنے والے ڈاکٹرز کواعزای شیلڈ سے نوازا گیا۔

 

تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر محمد شمیم، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شہزادہ محمد حیدر الملک، ڈسٹرکٹ ٹی بی فوکل پرسن ڈاکٹر شبیر احمد، ڈسٹرکٹ ٹی بی آفیسر ڈاکٹر اویس احمد، سابق ڈی ٹی او ڈاکٹر نور الاسلام، سمیت تقریباً 20 پرائیویٹ-پبلک مکس (PPM) جنرل پریکٹیشنرز (GPs) نے پروگرام میں شرکت کی۔

 

ڈاکٹر رکن الدین، ڈاکٹر محمد زاہد، ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر محمد فاروق، اور ڈاکٹر محمد اسماعیل کو ان کی شاندار کارکردگی اور سال 2024 کے لیے ضلع میں زیادہ سے زیادہ کیسس تشخیص کرنے پراعزای شیلڈ سے نوازا گیا۔

 

پروگرام کے دوران، ڈی ایچ او، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، اور ڈسٹرکٹ ٹی بی فوکل پرسن نے ٹی بی کے عالمی دن کی اہمیت اور اس بیماری سے نمٹنے کی اہمیت پر بصیرت انگیز اور مختصر خطاب کیا۔ مقرریں نے کہاکہ ٹی بی کے خلاف جنگ اس وقت تک نہیں جیت سکتے جب تک کہ پوری کمیونٹی پرعزم طریقے سے اس میں شامل نہ ہو جائے۔پاکستان میں ہر سال 44ہزار افراد تپ دق کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ یہ مرض زیادہ تر پسماندہ علاقوں کے رہنے والوں میں زیادہ پایا جاتا ہے جہاں غربت، بھوک، افلاس، آلودہ ماحول اور صحت کی بنیادی سہولتوں کی کمی پائی جاتی ہے۔ تپ دق یا ٹی بی ان انسانوں میں بھی زیادہ پائی گئی ہے جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو۔ بدقسمتی سے دنیا کے کسی بھی ملک میں ابھی تک اس مہلک بیماری کا مکمل خاتمہ نہیں ہو سکا۔ لوئرچترال کے یوسی ارندو،شیشی کوہ ،گبور،اپرچترال کے بروغل دیگرپسماندہ علاقوں میں ٹی بی کی شرح زیادہ ہے جوغورطلب ہے۔تقریب کا اختتام ٹی بی کے کنٹرول کے بارے میں ایک پُر امید پیغام کے ساتھ ہوا،۔

 

chitraltimes international tb day organized in chitral 2

 

chitraltimes international tb day observed chitral 5 doctors awarded 5

chitraltimes international tb day observed chitral 5 doctors awarded 3

chitraltimes international tb day observed chitral 5 doctors awarded 6 1

chitraltimes international tb day observed chitral 5 doctors awarded 4

 

chitraltimes international tb day observed chitral 5 doctors awarded 2

chitraltimes international tb day organized in chitral 1

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101014