
ٹی ایم اے مستوج کے زیر انتظام تعمیر کردہ جنرل بس اسٹینڈ کا بدست ایم پی اے افتتاح
بونی(چترال ٹائمز رپورٹ )ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن نے ٹی ایم اے مستوج کی ٖطرف سے تعمیر کردہ جنرل بس سٹینڈ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر اے سی مستوج،تحصیل نایب ناظم،ایس ڈی پی او،معتبرات اور عوام بڑی تعدات مے موجود تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ٹی ایم او مستوج کریم ا ﷲنے بتایا کے ٹی ایم اے مستوج صوبے میں واحد ادارہ ہے کہ جس نے اپنے فنڈسے زمین خریدکر پہلا سرکاری بس سٹینڈ قایم کیاجس مین وسیع کارپارکنگ کے ساتھ خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ انتظار گاہ اور پبلک لیٹرین کی سہولت موجود ہے،جبکہ اڈے کے اطراف دوکانین تعمیر کی جاینگی جس سے ادارے کو خاطرخاہ امدانی ہوگی ۔
اس موقع پر منتخب نمایندگان نے بونی ٹاون میں صفائی کے لیے خاص انتظام کرنے پر ٹی ایم اے مستوج کا شکریا ادا کیا۔