The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 5 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال میں پہلا بیچ ٹریننگ مکمل کرکے فارع ،

Chitral Times

ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال میں پہلا بیچ ٹریننگ مکمل کرکے فارع ،

ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال میں پہلا بیچ ٹریننگ مکمل کرکے فارع ،

ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال میں پہلا بیچ ٹریننگ مکمل کرکے فارع ،

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) لوئر چترال پولیس کے زیر نگرانی پولیس ڈرائیونگ سکول میں تربیت مکمل کرنے والے شرکاء کے اعزاز میں ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ تھے ۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر تمیزالدین، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، انچارچ خدمت مرکز ایس آئی امان اللہ ، ٹریفک انچارچ فضل کریم و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے تربیت مکمل کرنے والے ٹرینیز کو مبارکباد دی اور ان میں سرٹفیکیٹ تقسیم کئیں ۔لوئر چترال ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول (سکینڈ بیچ) خدمت مرکز زرگراندہ چترال میں موٹرسائیکلز،موٹرکار اور LTV ٹریننگ پروگرامز میں داخلے جاری ہے۔ ٹریننگ کا دورانیہ 14 دن ہے جس میں ڈرائیونگ تھیوری و پریکٹیکل کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی، روڈ سینس ، ٹریفک سائینز اور مکینیکل تھیوری کے بارے میں لیکچرز دیئے جاتے ہیں۔یادرہے کہ چترال میں پہلی مرتبہ ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ تربیت کا اہتمام کیا گیا ، اس ٹریننگ سکول کا قیام ڈی پی او چترال لوئیر افتخار شاہ کی ذاتی دلچسپی کے باعث ممکن ہو ا ہے، جہاں مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی ٹریننگ میں حصہ لینے اور ڈرائیونگ سیکھنے کا موقع میسر ہوا ہے،جس کو مختلف مکاتب فکر نے سراہا ہے۔

chitraltimes trafic training school first badge with dpo