ویمن لیٹریری فورم چترال کے ذمہ داروں کا خویندی ادبی لخکر خال خیبر پختونخوا کے بانی صدر کے ساتھ پشاور میں نشست
ویمن لیٹریری فورم چترال کے ذمہ داروں کا خویندی ادبی لخکر خال خیبر پختونخوا کے بانی صدر کے ساتھ پشاور میں نشست
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ویمن لیٹریری فورم چترال کا ایک اجلاس خویندی ادبی لخکر خال ( رجسٹرڈ) خیبر پختونخوا کے بانی صدر کلثوم زیب کے ساتھ حیات آباد پشاور میں ہفتہ کے روز منعقد ہوا، صدر وویمن لیڑری فورم چترال فریدہ سلطانہ فری ؔ اور نائب صدر صباحت رحیم بیگ نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ فریدہ سلطا نہ فری نے اس اجلاس میں لیٹریری فورم چترال کی ساخت اور ان کی کارکردگی پر بریفنگ دی ، کلثوم زیب نے چترال جیسے دورآفتادہ اور پسماندہ علاقے میں ویمن لیٹریری فورم کے قیام کو سراہتے ہوئے اس سے ایک احسن اقدام قرار دیا ۔ اور اپنی طرف سے فورم کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کی ۔ اجلاس کے اخر میں چند فیصلے کئے گئے جس کے رو سے مستقبل میں وویمن لیڑری فورم خویندی ادبی لخکر خال تنظیم کی معاونت سے قومی اور صوبائی سطح پر ادبی سرگرمیوں جیسے مشاعرہ ، کانفر نسز ، سیمنارز، کتابوں کی رونمائی و دیگر تقریبات میں حصہ لے گیں اور چترال کی نمایندگی کریں گے ، وویمن لیڑری فورم کو خویندی ادبی لخکر خال میں ضم کرکے اس کو ” خویندی ادبی لخکر خال چترال ” کا نام دیا گیا، اور کابینہ نئی تشکیل دی گئی ۔خال چترال کی نئی کابینہ میں صدر فریدہ سلطانہ فری، نائب صدر صباحت رحیم ، جنرل سیکریٹری ماہم امتیاز ، فنانس سیکریٹری انم رُبا شامل ہیں۔ اس اجلاس کو منعقد کرنے میں اےکےار ایس پی کی بیسٹ فار ویر پراجیکٹ کی مالی معاونت حاصل تھی۔