ونٹر پیکیج: بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑا ریلیف
ونٹر پیکیج: بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑا ریلیف
اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ)ونٹر پیکیج میں بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑے ریلیف کا امکان ہے، پیکیج کا اطلاق دسمبر سے کرنے کی تجویز ہے۔تفصیلات کے مطابق سرما اور بہار کے موسم میں اضافی بجلی استعمال پر ونٹر پیکیج پلان تیار کرلیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ پلان میں اضافی بجلی استعمال پر صارفین کو 12 روپے تک ریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع وزارت انرجی کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگا واٹ بڑھانا چاہتے ہیں، کیپیسٹی پیمنٹ چارجز کا بوجھ بھی کم ہو سکے گا جبکہ اضافی بجلی صنعت،کمرشل اورگھریلو صارفین استعمال کرسکیں گے۔ذرائع نے کہا کہ ونٹرپیکیج کی حتمی منظوری کابینہ اور وزیراعظم شہبازشریف دیں گے اور پیکیج کی حتمی منظوری کیبعد وزیرخزانہ آئی ایم ایف سے بھی بات کریں گے۔رعایتی پیکیج کا اطلاق دسمبر سیکرنیکی تجویز ہے، اپٹما فیڈریشن اور چیمبرز سے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔