وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دیدی
اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان ریلیف پیکج 2024ء کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے ہو گا۔ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19بنیادی اشیاء پر رعایت دی جائے گی۔واضح رہے کہ ای سی سی نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ منظور کیا تھا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا پیکج دیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالوں پر سبسڈی دی جائے گی جبکہ کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔بی آئی ایس پی مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگیٹڈ سبسڈی ملے گی، ٹارگیٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لیے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر ہو گی۔
بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی
اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں 86 آزاد امیدواروں نے شمولیت اختیار کی ہے جبکہ مسلم لیگ ن میں 8 آزاد امیدوار شامل ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کامیاب101 آزاد امیدواروں میں سے 96 کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 5 آزاد امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے۔