وفاقی حکومت کی عیدالفطر پر 4 تعطیلات کی منظوری
وفاقی حکومت کی عیدالفطر پر 4 تعطیلات کی منظوری
اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات 10 اپریل سے 13 اپریل تک کرنے کی منظوری دی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر پر 4 تعطیلات کی منظوری دی گئی ہے۔کابینہ ڈویڑن نے وزیرِ اعظم کی منظوری ملنے کے بعد ان تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ادھر ماہرینِ فلکیات کے مطابق عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔14 اپریل کو اتوار ہے اس لیے عملاً ملازمین 5 دن چھٹیاں منائیں گے۔سرکاری ملازمین نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرینِ فلکیات اور موسمیات کے مطابق عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔اگر سر کاری تعطیلات 10 اپریل سے شروع ہوں گی تو ملازمین اپنے آبائی علاقوں کو کب جائیں گے؟انہوں نے وزیرِ اعظم سے اپیل کی ہے کہ تعطیلات کا اغاز 9 اپریل سے کیا جائے۔
حکومت نے آتے ہی پی آئی اے سے ہاتھ دھو بیٹھنے کی تیاری کر لی: بیرسٹر سیف
پشاور(سی ایم لنکس)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پی آئی اے کی نج کاری پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے آتے ہی پی آئی اے سے ہاتھ دھو بیٹھنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے شوکیس میں قومی ادارے فروخت کرنے کے لیے رکھ دیے ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پاس ملک چلانے کے لیے کوئی ٹھوس اقتصادی پالیسی نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ قومی اداروں کی نج کاری ماضی میں ان کی حکومتوں کی بدعنوانی اور بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے۔