وفاقی حکومت کا ہفتے کو اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
وفاقی حکومت کا ہفتے کو اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ہفتے کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش منایا جائے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمان کی راہداریوں میں بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کردی
اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکین پارلیمنٹ کی شکایات پر پارلیمان کی راہداریوں میں بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل فون ضبط، پریس گیلری کارڈ منسوخ اور پارلیمنٹ ہاؤس داخلے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔قومی اسمبلی میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے دسویں اجلاس کے دوران یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ بعض صحافی حضرات پارلیمنٹ کی راہداریوں میں اراکین کو روک کر ان کی رضامندی کے بغیر انٹرویو/تاثرات ریکارڈ کرتے ہیں اور بعدازاں ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ اس عمل پر اراکین پارلیمنٹ نے شدید تحفظات اور برہمی کا اظہار کیا ہیاور اس معاملے کو سپیکر قومی اسمبلی کے نوٹس میں بھی لایا ہے۔اس ضمن میں پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر کسی بھی قسم کی ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تمام پارلیمنٹری رپورٹر حضرات سے گزارش ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر کسی بھی قسم کی وڈیو بنانے سے گریز کریں۔