Chitral Times

Oct 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی حکومت نے عیدمیلالنبیؐ (12 ربیع الاول)17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

Posted on
شیئر کریں:

وفاقی حکومت نے عیدمیلالنبیؐ (12 ربیع الاول)17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی حکومت نے عیدمیلالنبیؐ(12 ربیع الاول)17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔کابینہ ڈویڑن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدمیلادالنبیؐ کی مناسبت سے ملک بھر میں 17 ستمبر (منگل کو) عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل اور تقرری، گورنر نے تاحال دستخط نہ کیے

پشاور(سی ایم لنکس)صوبہء خیبر پختون خوا کی کابینہ میں ردوبدل اور تقرری کے معاملے پر اب تک پیش رفت نہ ہو سکی۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے سمری ملنے کے بعد 12 روز گزرنے کے باوجود دستخط نہیں کیے، سمری میں ایک مشیر اور چار معاونین خصوصی بنائے جانیکی سفارش کی گئی تھی۔سابق ایڈووکیٹ جنرل کے پی شمائل بٹ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ آئین کے تحت گورنر 15 روز میں سمری پر دستخط یا اعتراض لگا سکتے ہیں، گورنر سمری واپس نہیں بھیجتے تو 15 روز بعد سمری منظور سمجھی جائے گی، خیبر پختون خوا کابینہ میں ردوبدل اور اضافہ وزیرِ اعلیٰ کی صوابدید ہے۔دوسری جانب گورنر ہاؤس کے پی کے ترجمان کے مطابق گورنر مصروفیات کے باعث سمری پر دستخط نہیں کر رہے ہیں، سمری پر دستخط سے دیگر امور زیادہ اہم ہیں، وقت ملنے پر سمری پر دستخط کے معاملیکو دیکھا جائے گا۔گورنر ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر بین الاقوامی وفود اور سیاسی جماعتوں سے اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں، ملاقاتوں کا مقصد صوبہ کا امیج بہتر بنانا ہے۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
92902